Schools closed for two weeks except Sindh and Balochistan

 

این سی او سی نے اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، پشاور کے تعلیمی ادارے 2 ہفتے کے لیے بندکرنےکا فیصلہ کرلیا۔

وزیر تعلیم شفقت محمود نے بتایا ہے کہ سندھ اور بلوچستان میں حالات تقریبا ٹھیک ہیں اور 50 فیصد بچے روز اسکول آیا کریں گے۔ اس دوران بچے ایس او پیز پر پابندی سے عمل کریں گے۔ تاہم پنجاب اور خیبرپختون خوا کے تعلیمی اداروں میں 15 مارچ سے موسم بہار کی چھٹیاں شروع ہونگی اور28مارچ تک تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔

این سی او سی کا خصوصی اجلاس بدھ 10 مارچ کو اسلام آباد میں ہوا۔ اجلاس میں وفاقی وصوبائی وزرائے تعلیم، وزرائے صحت، آزاد جموں کشمیر، گلگت بلتستان کے وزرائے تعلیم و صحت اعلی حکام شریک ہوئے۔

پنجاب کے جن شہروں میں تمام تعلیمی اداروں کو پیر سے 2 ہفتے کے لیے بند کرنے کا اعلان کیا گیا ہے ان میں فیصل آباد، گوجرانوالہ، لاہور، گجرات، ملتان، راولپنڈی اور سیالکوٹ شامل ہیں۔ اسلام آباد کے تمام تعلیمی ادارے بھی بند رہیں گے۔ پشاور کے تمام تعلیمی اداروں کو بھی موسم بہار کی تعطیلات کےلیے بند کردیا گیا ہے۔ تاہم اس دوران امتحانات جاری رہیں گےاور پابندی کا اطلاق نہیں ہوگا۔

 اجلاس سے قبل شفقت محمود کا کہنا تھا کہ ابھی صورتحال ویسی نہیں جیسی نومبر اور دسمبر میں تھی البتہ کرونا کیسز میں ایک ہفتے کے دوران اضافہ ہوا ہے۔

معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے بتایا کہ کرونا وائرس کے کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے تاہم اسمارٹ اورمائیکرولاک ڈاؤن ضرورت کے مطابق لگےگا۔ شادی ہالز اور سینما گھروں کے لیے ایس او پیز 15مارچ سے ختم نہیں ہورہی ہیں اور شادی ہالز اور ریسٹورنٹس 15مارچ سے کھولنے کا فیصلہ معطل کردیا گیا ہے۔

Comments

Popular posts from this blog

Security beefed up at railways during special Eid-ul -Fitr train operations

سینٹ انتخابات سے متعلق صدارتی آرڈیننس سپریم کورٹ میں چیلنج

Jumma-tul-Wida, last Friday of Ramadan, being observed