Corona vaccination mandatory for Hajj 2021

 

سعودی عرب نے رواں برس حج کرنے والے عازمین کے لیے کرونا ویکسین کو لازمی قرار دے دیا۔ 

سعودی وزارت صحت کے حکام کا کہنا ہےکہ مکمل ویکسینیشن والوں کو قرنطینہ نہیں کرنا ہوگا۔ رواں برس حج کرنے کے خواہشمند افراد کے لیے کرونا ویکیسن کی شرط کو لازمی قرار دیا گیا ہے اور ویکسین کے بغیر کسی کو بھی حج کرنے کی اجازت نہیں ہو گی۔

دوسری جانب سعودی عرب کے وزیر صحت ڈاکٹر توفیق الربیعہ کا کہنا ہے کہ رواں برس حج کے موقع پر ذمہ داریاں ادا کرنے والے ہیلتھ ورکرز کے لیے بھی کرونا ویکسین لازمی ہوگی کیونکہ انہوں نے لوگوں کو مکہ، مدینہ اور انٹری پوائنٹس پر طبی سہولیات فراہم کرنی ہیں۔

سعودی وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر محمد العبد العلی کا کہنا ہے کہ جن لوگوں نے کرونا کی مکمل ویکسینیشن کی ہو گی ان کے لیے قرنطینہ بھی لازمی نہیں ہو گا۔

ترجمان سعودی وزارت صحت کا مزید کہنا ہے کہ عالمی وبا کورونا کے کیسز آئے روز اوپر نیچے جارہے ہیں لہذا ہم مجموعی صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔

Comments

Popular posts from this blog

Security beefed up at railways during special Eid-ul -Fitr train operations

سینٹ انتخابات سے متعلق صدارتی آرڈیننس سپریم کورٹ میں چیلنج

Jumma-tul-Wida, last Friday of Ramadan, being observed