Posts

Saudi Arabia rejects US report on Khashoggi's murder

Image
 امریکی انٹیلی جنس کی رپورٹ کے مطابق شہزادہ محمد بن سلمان نے جمال خاشقجی کے قتل کی منظوری دی تھی۔ سعودی عرب نے امریکی خفیہ اداروں کی اس رپورٹ کو مسترد کر دیا ہے جس میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ صحافی جمال خاشقجی کے قتل کا حکم  ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے دیا تھا۔ جمعے کو سعودی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گيا کہ حکام نے اس معاملے میں، "تمام ضروری عدالتی اقدامات کیے تھے۔" امریکا نے جمال خاشقجی کے قتل سے متعلق اپنی رپورٹ جمعے کو جاری کی تھی۔ رپورٹ میں محمد بن سلمان کو انٹیلیجنس ایجنسیز اور سکیورٹی فورسز پر جو اختیار حاصل ہیں اس کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گيا ہے کہ ان کی منظوری کے بغیر وہ اس طرح کا آپریشن انجام نہیں دے سکتے تھے۔ لیکن سعودی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ اس رپورٹ میں غلط معلومات شامل ہیں اور اس نے خاشقجی کے قاتلوں پر مقدمہ چلانے کے لیے تمام ضروری عدالتی اقدامات کیے۔ بیان کے مطابق، "سعودی سلطنت کی عدالتوں نے متعلقہ افراد کو قصوروار ٹھہراتے ہوئے انہیں سزائیں سنائیں اور خود جمال خاشقجی کے اہل خانہ نے ان سزاؤں کا خیر مقدم کیا تھا۔" واشنگٹن پوسٹ...

Peshawar Zalmi chase massive runs target against Multan Sultans

Image
پشاور زلمی نے ملتان سلطانز کے خلاف 194 رنز کا بڑا ہدف حاصل کرکے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں پہلی کامیابی حاصل کر لی ۔ پشاور زلمی نے ہدف ایک اوور قبل 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔ امام الحق 48 اور کیڈ مور نے 53 رنز بنائے۔ ملتان کے بیٹسمین جیمز ونز نے 84 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ کپتان محمد رضوان 41 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے پشاور زلمی کے ثاقب محمود نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔  پشاور زلمی اور ملتان سلطانز دونوں ٹیمیں ایونٹ میں کھیلے گئے اپنے ابتدائی میچز ہار چکی ہیں۔

پی ایس ایل 6: ٹکٹوں کی قیمتیں سامنے آگئیں

Image
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے 20 فیصد تماشائیوں کو اسٹیڈیم میں داخلے کی اجازت کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے لیگ میچز کے لیے ٹکٹوں کی قیمتوں کا اعلان کر دیا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق کوالیفائر، دونوں ایلیمنٹرز اور فائنل کی ٹکٹوں کی قیمتوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ ایونٹ کے لیگ میچز 20 فروری سے 16 مارچ تک کراچی اور لاہور میں جاری رہیں گے۔ 18 سے 22 مارچ تک کھیلے جانے والے پلے آف مرحلے کے لیے  ٹکٹوں کی تفصیلات ان میچز سے قبل جاری کردی جائیں گی۔ ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ میں کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں شام 7 بجے مدمقابل آئیں گی۔ اس میچ کیلیے وی آئی پی اسٹینڈز کے ٹکٹ کی قیمت 5 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے، جبکہ فرسٹ کلاس اسٹینڈز کے ٹکٹ کی قیمت 4 ہزار روپے ہوگی۔ اسی طرح پریمیئم اسٹینڈز کے ٹکٹ کی قیمت 3 ہزار روپے رکھی گئی ہے جبکہ جنرل اسٹینڈز کے ٹکٹ کی قیمت 2ہزار  روپے طے کی گئی ہے۔ اتوار کے روز ڈبل ہیڈر میں لاہور قلندرز اور پشاور زلمی، اسلام آباد یونائیٹڈ اور ملتان سلطانز کے مابین میچز بالترتیب دوپہر 2 بجے اور شام 7 بجے شروع ہوں گ...

یہ ہم ہیں اور یہ ہماری پارٹی ہورہی ہے، حسن علی کی ویڈیو وائرل

Image
جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز جیتنے کے بعد پاکستان کے آل راؤنڈر حسن علی نے بھی جیت کا جشن مناتے ہوئے ویڈیو میں "یہ ہم ہیں اور یہ ہماری پارٹی ہورہی ہے" کا جملہ بولا۔ یہ ہماری ٹیم ہے اور یہ ہماری سیلیبریشن ہو رہی ہے 🙌 #PAKvSA | #HarHaalMainCricket | #BackTheBoysInGreen pic.twitter.com/69LrEJhF24 — Pakistan Cricket (@TheRealPCB) February 14, 2021 سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک لڑکی کی یہ جملہ بولنے پر ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس کے بعد ہر کوئی اسکے جملے کی نقالی کرتا نظر آ رہا ہے۔ پاکستان نے گزشتہ روز جنوبی افریقہ کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر ٹی ٹوئنٹی سیریز 1-2 سے جیت لی۔

جنوبی افریقہ کیخلاف فتح، پاکستان کا ٹی ٹوئنٹی میں نیا اعزاز

Image
جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز جیت کر پاکستان 100 ٹی ٹوئنٹی میچز جیتنے والی پہلی ٹیم بن گئی۔ پاکستان نے سیریز 2-1 سے اپنے نام کرلی۔ میچ میں اچھی کارکردگی پر محمد نواز کو پلیئر آف دی میچ جبکہ وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کو سیریز کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا۔ تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کو دلچسپ مقابلے کے بعد 4 وکٹوں سے شکست دی۔ ڈیوڈ ملر 85 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے جبکہ انہوں نے آخری اوور میں فہیم اشرف کو 4 چھکے مارے۔

لاہور، ملتان کیلئے موسیٰ پاک ایکسپریس بحال، پہلی ٹرین 15فروری کو روانہ ہوگی

Image
پاکستان ریلوے نے لاہور اور ملتان کے درمیان چلنے والی موسیٰ پاک ایکسپریس کو 15 فروری سے بحال کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ ریلوے کی پریس ریلیز کے مطابق 115 اَپ موسیٰ پاک ایکسپریس ملتان سے شام 4 بجے روانہ ہوکر خانیوال، میاں چنوں، ساہیوال، اوکاڑہ، پتوکی، رائے ونڈ اور کوٹ لکھپت ریلوے اسٹیشن پر اسٹاپ کرتی ہوئی رات 8 بجے کر 45 منٹ پر لاہور پہنچے گی۔ اسی طرح 116 ڈاؤن موسیٰ پاک ایکسپریس 16 فروری کو لاہور سے رات 12 بجکر 30 منٹ پر روانہ ہو کر رائے ونڈ، اوکاڑہ، ساہیوال اور خانیوال اسٹاپ کرتی ہوئی صبح 5 بجے ملتان پہنچے گی۔ ٹرین ایک اے سی بزنس، ایک اے سی اسٹینڈرڈ، 8 اکانومی کلاس، پاؤر پلانٹ اور ایک بریک وین پر مشتمل ہوگی۔

سونے کی قیمت میں پھر اضافہ

Image
  ملک میں سونے کی پر تولہ قیمت میں ایک مرتبہ پھر اضافہ ہوگیا۔ آل صرافہ مارکیٹ کے مطابق ہفتہ 13 فروری کو 24 کیرٹ تولے میں 250 روپے اضافے سے ایک لاکھ 11 ہزار 250 روپے ہوگئی جبکہ 24 کیرٹ 10 گرام کا سونا 214 روپے اضافے سے 95 ہزار 397 روپے کا ہوگیا۔ اسکے علاوہ 22 کیرٹ 10 گرام سونے کی قیمت 87 ہزار 430 روپے ہوگئی۔