Posts

ترک مسافر طیارے نے ایران میں خطرے کے سائرن بجا دیے

Image
ایران میں ترکی کے ایک مسافر طیارے کی لینڈنگ کے دوران اچانک خطرے کے سائرن بجا دیے گئے اور سیکیورٹی فورسز کو الرٹ کر دیا گیا۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب استنبول سے آذربائیجان جانے والا ایک مسافر جہاز موسم کی خرابی کے باعث سفر جاری نہ رکھ سکا اور اسے مجبورا مغربی تہران میں خمینی ہوائی اڈے پر ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔ تہران کے ایک سیکیورٹی افسر نے بتایا کہ ترک طیارے کی ہنگامی لینڈنگ کے دوران غلطی سے سائونڈ سسٹم نے خطرے کے سائرن بجا دیے۔ یہ ایک تکنیکی غلطی تھی جو خود کار سسٹم میں پیدا ہوئی تاہم اس کا سبب ترک ہوائی جہاز تھا۔ سی این این فارسی کے مطابق ترکی کا ہوائی جہاز اپنے راستے سے ہٹ کر نو فلائی زون میں داخل ہوگیا جس پر تقریباً آدھے گھنٹے تک خطرے کے سائرن بجتے رہے۔ ادھر سائرن بجنے کے واقعے کے بعد کئی گھنٹوں‌تک بجلی بند رہی۔ تہران کے گورنر کے معاون برائے سیکیورٹی امور حمد رضا غودرزی نے بتایا کہ مغربی تہران میں خطرے کے سائرن بجنے کی وجہ شہرک آزمائش کالونی میں واقعے سسٹم میں فنی خرابی تھی۔

بختاور بھٹو کے حق مہر کی تفصیلات سامنے آگئیں

Image
  سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو کی بڑی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری محمود چوہدری کے ساتھ رشتہ ازدواج ميں منسلک ہوگئیں جبکہ حق مہر میں سونے کی جگہ چاندی دی گئی۔ سابق صدر آصف علی زرداری نے اپنی بڑی بیٹی کا نکاح معروف عالم الحاج غلام محمد سوہو نے پڑھایا تاہم بختاور بھٹو کے حق مہر میں 132 تولہ چاندی مقرر کی گئی۔ صراف ایسوسی ایشن سے جاری اعداد و شمار کے مطابق فی تولہ چاندی کے نرخ 1300 روپے جبکہ 10 گرام 1114.54 روپے ہے۔ اس حساب سے پاکستانی روپے میں 132 تولہ کی قیمت ایک لاکھ 71 ہزار 600 روپے بنتی ہے۔

ترکی یورپ کو گاڑیاں برآمد کرنے والا پانچواں ملک بن گیا

Image
  براعظم یورپ کے 25 مختلف ممالک میں 2019 کے آخر تک 25گاڑیاں تیار کرنے کی 298 تنصیبات موجود تھیں جبکہ ترکی گاڑیاں تیار کرنے یا اسمبل کرنے کی 17 تنصیبات کے ساتھ اٹھارہ یورپی ممالک کو اپنے سے پیچھے چھوڑ گیا ہے۔ ترکی جو تیار کردہ گاڑیوں کے نصف سے زائد حصے کو برآمد کرتی ہے، آٹوموٹو فروخت کے معاملے میں یورپ میں ایک اہم مقام رکھتا ہے۔ براعظم یورپ میں سب سے زیادہ گاڑیاں تیار کرنے کی 42 تنصیبات جرمنی میں موجود ہیں اس کے بعد اس کے بعد فرانس 31 تنصیبات، برطانیہ میں 30 نصیبات، اٹلی میں 23 اور 17 تنصیبات کے ساتھ اسپین اور ترکی کا نمبر آتا ہے۔ اس طرح، ترکی نے 17 تنصیبات کے ساتھ 18 یورپی ممالک کو اپنے پیچھے چھوڑتے ہوئے پانچیوں پوزیشن حاصل کرچکا ہے۔

جنوبی افریقہ کو پاکستان کے ہاتھوں پہلے ٹیسٹ میں شکست

Image
پاکستان نے 88 رنز کا آسان ہدف حاصل کرکے جنوبی افریقہ  کو سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں شکست دے دی۔ ہدف کے تعاقب میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑی عابد علی، عمران بٹ اور کپتان بابر اعظم آؤٹ ہوئے۔ فواد عالم نے چوکا لگا کر میچ کا اختتام کیا۔ کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں جاری ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں مہمان ٹیم جنوبی افریقہ 245 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔ پاکستان ٹیم کے ڈیبیو کرنے والے بائیں ہاتھ کے اسپن بولر نعمان علی نے 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ جنوبی افریقہ کی جانب سے اوپنر ایڈن مارکرم نے 74 اور رسی وین ڈیر ڈوسن نے64 رنز بنائے۔ 

انڈونیشیا میں آتش فشاں پہاڑ میں 6گھنٹوں میں 22دھماکے، الرٹ جاری

Image
انڈونیشیا کے جزیرے جاوا میں واقع آتش فشاں پہاڑ میراپی میں حالیہ 6 گھنٹوں میں 22 دھماکے ہوئے ہیں۔ آتش فشانی و زولوجک آفات مرکز کے مطابق  مقامی وقت کے مطابق صبح 6 بجے سے لے کر 12 بجے کے درمیان انڈونیشیا کے جزیرے جاوا میں واقع آتش فشاں پہاڑ میراپی میں 22 دفعہ دھماکے ہوئے اور پہاڑ کے دھانے نے دھواں اور راکھ اگلی۔ بیان کے مطابق دھانے کا اگلا ہوا لاوا پہاڑ کی جنوب مغربی ڈھلوان سے 1600 میٹر نیچے بہہ گیا ہے۔ حکام نے کل بھی جاری کردہ بیان میں لاوے کے 1000 میٹر نیچے تک بہنے کا اعلان کیا تھا۔ حکام نے علاقے میں اورنج الارم دے دیا ہے اور عوام کو آتش فشاں سے 5 کلو میٹر دور رہنے کی ہدایت کی ہے۔

امریکی تاریخ میں پہلی مرتبہ پاکستانی نژاد مسلمان خاتون وفاقی اٹارنی مقرر

Image
امریکا میں پہلی مرتبہ پاکستانی نژاد مسلمان خاتون کو وفاقی اٹارنی مقرر کر دیا گیا ہے۔ خبر کے مطابق، پاکستانی نژاد مسلمان خاتون صائمہ محسن کو مشی گن میں وفاقی اٹارنی مقرر کیا گیا۔ موجودہ وفاقی قانون دان یکم فروری کو اپنے عہدے سے مستعفی ہوجائیں گے جس کے بعد یہ عہدہ 52 سالہ پاکستانی قانون دان سنبھال لیں گی۔ موجودہ اٹارنی نے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ خوشی ہے میرے بعد ایک قابل قانون دان کو اپنی خدمات دینے کا موقع مل رہا ہے۔ واضح رہے کہ پاکستانی نژاد صائمہ محسن 2002 سے امریکا کے محکمہ انصاف کے ساتھ منسلک ہیں اور اس وقت اٹارنی آفس میں ملازمت کر رہی ہیں۔ وہ اس سے قبل نیو یارک، نیو جرسی اور میشی گن میں بھی قانون دان کی حیثیت سے کام کر چکی ہیں۔

سعودی عرب: ہوائی اڈے پر میزائل حملہ، پروازوں کی آمد و رفت بند

Image
سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں زوردار دھماکے کی آواز سنی گئی ہے تاہم فوری طور پر اس کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔ دھماکے کی جگہ اور نوعیت کا تعین کیا جا رہا ہے۔ الجزیرہ نیوز کے مطابق ریاض پر ایک میزائل داغا گیا ہے جسے دفاعی فضائی نظام نے ناکارہ بنا دیا ہے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر اور ویڈیوز میں تباہ ہونے والے میزائل کو دکھایا گیا ہے جبکہ ریاض کے ہوائی اڈے کو پروازوں کی آمد ورفت کےلیے تاحکم ثانی بند کر دیا گیا ہے۔ گزشتہ ہفتے کے روز بھی اتحادی فوج کے ترجمان کرنل ترکی نے میڈیا کو بتایا تھا کہ یمن سے داغے گئے ایک میزائل کو فضا میں ہی ناکارہ بنا دیا گیا ہے۔