PM Imran Khan to take vote of confidence from parliament

 

یوسف رضا گیلانی کے مقابلے میں حفیظ شیخ کی شکست کے بعد وزیراعظم عمران خان نے ایوان سے اعتماد کا ووٹ لینے کا فیصلہ کرلیا۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اسد عمر، شفقت محمود، عثمان ڈار اور ڈاکٹر شہباز گل کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سینیٹ انتخابات کے نتائج آنے کے بعد پارٹی اور وزیراعظم نے فیصلہ کیا ہے کہ عمران خان قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لیں گے۔

سینیٹ انتخابات میں اسلام آباد سے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے امیدوار یوسف رضا گیلانی نے حکومتی اتحاد کے حفیظ شیخ کو شکت دے کر بڑا اپ سیٹ کیا۔ غیر سرکاری نتائج کے مطابق یوسف رضا گیلانی کو 169 اور حفیظ شیخ کو 164 ووٹ ملے۔ دوسری نشست پر تحریک انصاف کی فوزیہ ارشد کامیاب قرار پائی ہیں۔

واضح رہے کہ اپوزیشن کے قومی اسمبلی میں 160 ارکان ہیں۔ یوسف رضا گیلانی کو بقیہ 9 ووٹ حکومتی ارکان نے دیے ہیں۔ حفیظ شیخ کی درخواست پر دوبارہ گنتی بھی کرائی گئی مگر یوسف رضا گیلانی دوبارہ کامیاب قرار پائے۔

اسلام آباد سے سینیٹ کی نشست پر عددی اکثریت حاصل نہ ہونے کے باوجود پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے متفقہ امیدوار یوسف رضا گیلانی نے حکومتی اتحاد کے حفیظ شیخ کو شسکت دے کر وزیراعظم عمران خان کیلئے مشکل صورت حال کھڑی کردی ہے۔

اسلام آباد کی نشستوں کیلئے قومی اسمبلی کے ارکان ووٹ دیتے ہیں اور قومی اسمبلی میں حکومتی اتحاد کے پاس 181 جبکہ اپوزیشن کے پاس 160 ارکان ہیں۔ اس کے باوجود یوسف رضا گیلانی نے حفیظ شیخ کو 5 ووٹوں سے ہرایا ہے۔ دوسری جانب سینیٹ میں بھی اپوزیشن کو حکومت پر 8 نشستوں کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔

Comments

Popular posts from this blog

Security beefed up at railways during special Eid-ul -Fitr train operations

سینٹ انتخابات سے متعلق صدارتی آرڈیننس سپریم کورٹ میں چیلنج

Jumma-tul-Wida, last Friday of Ramadan, being observed